چنتامنی:15ستمبر (سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)من کو سکون اور خوشی حاصل کرنے کے لئے آلودگی کو پاک وصاف اور ماحولیات کو صاف بنانا ضروری ہے جس کے پیش نظر آب وہوا میں تازگی اور سماج میں اقتصادی حالات میں بھی کافی سدھار آسکتا ہے ان باتوں کااظہار خیال چکبالاپور ضلع منسپالٹی کے پلاننگ ڈائرکٹر ڈاکٹر بھاسکر نے کیا ۔
انہوں نے آج شہر کے قلب میں واقع انجینا سوامی پہاڑ کے احاطے سٹی منسپالٹی کی طرف سے کئی سو پودے لگانے کے مہم کاآغاز پودا لگاکر کرنے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ قدرتی آب و ہوا کو اور خوشگوار ماحول میں انسان تبدیل کرسکتا ہے اس کے لئے ہم کو مسلسل شجر کاری نظم اور گندگی کو علاقوں سے دور کرنے کا نظم کرنا ضروری ہے البتہ ساری احتیاطیوں سے ہماری زندگی کو خوشگوار بنایا جاسکتا ہے ایسا کرنے سے دلی سکون بھی ملتا ہے صاف صفائی ماحول پر سکون بنتا ہے ان ساری باتوں پر توجہ دینا ضروری ہے اسی طرح سے سے ہم ماحول کو صاف بناتے رہیں گے تو ممکن ہے کہ 2050تک دنیا میں 950کروڈ آبادی سانس لے گی اور ایسی زمین کے جیسے اور تین حصے زیادہ زمین کی ضرورت آن پڑیگی یہ مسائل بھی دنیاء کے لئے بڑا سنگین مسئلہ بن سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرایک انسان کو متنبہ کیاکہ ماحول کے تحفظ کے لئے زمین میں فصل اگائی اور پانی کو اہمیت دینا چاہئیے غذا پانی آب وہوا انسان کے لئے بڑے قیمتی چیزیں ہیں ان چیزوں پر سبکی توجہ مبذول کرانا ہے آج کی دنیاء کا ماحول میکانیکل بنتے جارہا ہیں اس میکانیکل زندگی کے ساتھ ہمی باز یافت قدرتی آب وہوا اور قدرتی زمین قدرتی نباتات کا استفادہ حاصل کرنا چاہئیے ان چیزوں کی بیداری عوام میں لانا ہر ایک ذمے داری ہے اسی لئے مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ یہ زمین انسان کی ہر خواہش اور خواب کو پورا کرسکتی ہے مگر انسان میں حرص اور زیادہ کی تمنا انسان کو بربادی کے دہانے پر پہنچاسکتی ہے ۔
اس موقع پر صدر بلدیہ سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا منسپالٹی اے۔ای۔ای۔پدمانابھہ ریڈی جونےئرانجنےئر گوتم منسپالٹی ہیلتھ آفیسر سی کے بابو سمیت بوائز کالج کے این ایس ایس کے طلباء وغیرہ موجود رہے ۔